0
Sunday 30 Jun 2024 14:01
ولاگ

رہبرانقلاب کا خطاب، فلسطین اور عالم اسلام

تازہ ترین صورتحال
متعلقہ فائیلیں 
Ehud Olmert says Netanyahu has no strategy for the war || Iran Election 2024 | News Vlog
ایران نے ثابت کیا کہ وہ بیرونی وابستگی کے بغیر ترقی کرسکتا ہے، رہبر مسلمین
 
ایران کی ایٹمی طاقت سے اسرائیل خوف زدہ،ایرانی مذاق نہیں کرتے
 
اولمرٹ نے بھی نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا
 
وی لاگر:سید عدنان زیدی
پیشکش :سید انجم رضا
 30 جون 2024

عید غدیر کے موقع پر رہبر مسلمین کا خطاب، صدارتی الیکشن ميں بھرپور شرکت کی تاکید کر دی
آپ کی بھرپور شرکت اسلامی جمہوری نظام اور خود آپ کی سربلندی و سرافرازی کے اسباب فراہم کرے گی۔
عیدغدیر کے موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے رہبر مسلمین سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں اٹھائیس جون کے انتخابات کی اہمیت پر زور دیا کہا  امید ہے کہ ایرانی عوام اس الیکشن میں بھی سرافراز و سربلند رہیں گے۔
انتخابات میں ٹرن آؤٹ زیادہ ہوگا تو دشمنوں کی زبان بند ہوجائے گی۔
 
ایران اسرائیل کو تباہ کرنے میں سنجیدہ ہے اسرائیلی فضائیہ  سٹریٹجک کے سربارہ کی چیخ و پکار
صہیونی فضائیہ یونٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب ایرانی کہتے ہیں ناں کہ ہم اسرائیل کو تباہ کریں گے تو وہ ہر گز مذاق نہیں کر رہے ہوتے اور مزید کہا کہ ایران کی ایٹمی طاقت اسرائیل کے لیے اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے۔
غزہ میں ہم نے 9 ماہ ست زائد جنگ کے نتیجہ میں حماس کی صرف 35 سے 40 فیصد طاقت کو ختم کیا جب کہ 60 فیصد آپریشنل طاقت ابھی بھی حماس کے پاس موجود ہے
سفارتی تعلقات ختم سفیر ملک بدر
کولمبیا نے گذشتہ ہفتے اسرائیل کے ساتھ اپنے تمام سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا جس کو عملی جامہ پہناتے ہوئے رواں ہفتے میں اسرائیلی سفیر کو بھی ملک بد کر دیا کولمبیا کی سفیر بھی جون کے آخر تک واپس اپنے ملک پہنچ جائیں گی۔
 
عالمی عدالت انصاف میں صہیونی ریاست کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے کیے گئے مقدمہ میں کیوبا بھی شامل ۔فیصلہ اسرائیلی کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تسلسل کو دیکھ کر کیا ،وزیر خارجہ
 
مقبوضہ بیت المقدس میں بسنے والے صہیونیوں کا نیتن یاہو کی رائش گاہ کے باہر احتجاجی دھرنا جاری مطالبات میں قیدیوں کی واپسی کے معادہ پر فوری دستخط اور مستقل جنگ بندی شامل۔
 
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں پرامن ہمسائیگی ہی پاکستان کی معاشی طرقی کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکتی ہے افغانستان سے بھی  بہتر تعلقات چاہتے ہیں
 
غزہ میں ہر روز 10 بچے ایک یا دونوں پیروں سے محروم ہو رہے، اقوام متحدہ
مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی UNRWA کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں روزانہ اوسطا 10 فلسطینی بچے  اپنی ایک یا دو ٹانگوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔
اس اعداد وشمار میں وہ بچے شامل نہیں ہیں جو اپنے ہاتھ یا بازو کھو چکے ہیں۔یہ اعدادوشمار یونیسیف کے جاری کردہ اعدادوشمار پر مبنی ہیں۔غزہ کے خلاف اسرائیل کی 260 سے زائد دنوں کی وحشیانہ جنگ کے  کی وجہ سے اب تک تقریباً 2000 فلسطینی بچے  اپنی  ایک یا دو ٹانگیں کھو چکے ہیں۔
 
سابق اسرائیلی وزیر اعظم اولمرٹ نے بھی نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا۔نیتن یاہو جنگ کو طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ اسرائیل کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔اس حکومت نے "الاقصی طوفان" آپریشن سے پہلے  تک ہمیشہ فلسطینی مزاحمت کی طاقت کو کم سمجھا ہے۔ہمیں مسئلہ فلسطین کے  بارے میں اپنے رویہ  پر یقین تھا اور ہم سمجھتے تھے کہ ہمیں اسے حل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ہم نے فلسطینیوں کو کم سمجھا اور سوچا کہ وہ ہمارے خلاف کچھ نہیں کر سکتے اور ہم زیادہ ہوشیار اور مضبوط ہیں لیکن آخر کار انہوں نے ہم پر حملہ کر دیا ۔ہمیں ایک ایسے معاہدے کی ضرورت ہے جو تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور حماس کی واپسی کو روکنے کے لیے غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی کا باعث بنے۔
 
حماس 7 سے 10 فی صد اور یمن کی انصار اللہ کے 35 ہزار سے زائد جنگجو ہمارے لیے شدید خطرہ ہیں اسرائیلیوں کی چیخ و پکار ہم جنگ ہار چکے ۔۔۔۔۔
 
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے ہماری ویب سائٹ www.islamtimes.org ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کیجئے ہمیں انسٹا گرام ،فیس بک اور ٹک ٹاک پہ لائک اور فالو کرنا نہ بھولیں
 
خبر کا کوڈ : 1144686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش