0
Tuesday 2 Jul 2024 10:02

راہل گاندھی کی حمایت میں انڈیا الائنس متحد نظر آیا

راہل گاندھی کی حمایت میں انڈیا الائنس متحد نظر آیا
اسلام ٹائمز۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کو لگتا ہے کہ بی جے پی راہل گاندھی کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہی ہے۔ اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ اگنی وبر (اسکیم)، او پی ایس اور کسانوں کے مسائل برقرار ہیں، حکومت نئی ہوسکتی ہے لیکن مسائل پرانے ہیں۔ اکھلیش یادو کے مطابق راہل گاندھی کے بیان کو ہندو مخالف ثابت کرنا بی جے پی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ دوسری جانب مہاراشٹر میں کانگریس کی اتحادی ایم وی اے میں شامل شیو سینا (یو بی ٹی) کو بھی لگتا ہے کہ راہل گاندھی نے ایسا کچھ بھی نہیں کہا جسے ہندو مخالف کہا جائے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) کے لیڈر سنجے راؤت کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی نے ہندوؤں اور ہندو برادری کے بارے میں کچھ غلط نہیں کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی ہندوتوا نہیں ہیں اور بی جے پی پوری ہندو برادری نہیں ہے۔

کانگریس بھی پوری طرح سے اپنے لیڈر کے بچاؤ میں سامنے آگئی ہے۔ کانگریس کے مطابق بی جے پی کو سچ ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ کانگریس ایم پی گورو گوگوئی کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کی تقریر کے بعد بی جے پی میں کھلبلی مچ گئی ہے، آج وہ جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں نے ایوان کے اندر سچ کی آواز سنی، وہ سچ جو ہندوستان کا اصل سچ ہے، میں نے ان بچوں کی حقیقت سنی جو آج بے بس ہیں، چاہے وہ اگنی ویر ہو، بے روزگاری ہو یا NEET کا امتحان۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان لوگوں کی سچائی سنی جو منی پور میں وزیر اعظم مودی سے کچھ ٹھوس اقدامات چاہتے تھے لیکن انہیں تشدد ہی دیکھنے کو ملا۔ میں نے ہماری ہندوستانی روایت کی سچائی سنی۔ انہوں نے کہا ’’اس لئے میں راہل گاندھی جی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ آج انہوں نے اپنی تقریر کے ذریعے ملک کی آواز بلند کی اور ایک شخص کی انا کو توڑا‘‘۔
خبر کا کوڈ : 1145172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش