0
Tuesday 2 Jul 2024 10:22

آزاد کشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن نے نئی پنشن سکیم کو مسترد کر دیا

آزاد کشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن نے نئی پنشن سکیم کو مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن نے نئی پنشن اسکیم کو مسترد کر دیا، حکمرانوں اور بیوروکریسی کی مراعات ختم کی جائیں، آج غریب لوگ آٹے کو ترس رہے ہیں، پنشنرز کو بوجھ سمجھنے والے ہوش کے ناخن لیں، آزاد کشمیر حکومت فی الفور بیو، بیٹی کی پنشن بحال کرے اور تین ماہ کے بقایاجات بحساب 10فیصد یکم اپریل تا جون 2022ء پنشنرز کے حوالے کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار پنشنرز رہنمائوں راجہ ممتازخان، سید نذیرحسین شاہ، محبوب اعوان، شیخ سراج منیر، بشیر احمد ڈار، بشیر ترین، قاضی محمد صدیق، پروفیسر افضل اعوان، حمید اعوان، شیخ جہانزیب، صوفی گوہرالرحمن و دیگر نے گزشتہ روز میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عسکری پنشنرز اور سول کی پنشن مشرف دور میں یکجا کی گئی تھی آج عسکری پنشن کو الگ کردیا گیا اور 2025ء تک اور سول پنشنرز پر نئی سکیم لگا دی گئی جسے ہم مسترد کرتے ہیں، ہم عسکری پنشنرز کو دعوت دیتے ہیں آئیں مل کر کرپٹ، بدیانت حکمرانوں کے خلاف احتجاجی تحریک چلائیں، عیاشیاں حکمران کریں اور ٹیکس ملازمین اور پنشنرز دیں یہ نہیں ہو سکتا، ہم نے ریاست کو جوانی دی ہے، مشکل حالات میں ریاست کی خدمت کی ہے، پنشنرز کو بوجھ سمجھنے والوں کی تربیت میں بڑی کمی ہے، ملک میں ٹیکس صرف پنشنرز برداشت کریں، حکمرانوں کی تمام تر مراعات ختم کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1145177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش