0
Tuesday 2 Jul 2024 10:56

لاہور کی تمام مجالس کی جیوٹیگنگ کر لی گئی

لاہور کی تمام مجالس کی جیوٹیگنگ کر لی گئی
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کیلئے لاہور پولیس نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ دینی مدارس، مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزاء کی جیو ٹیگنگ کی تفصیلی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی اور پولیس نے جیو ٹیگنگ رپورٹ پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق لاہور میں 6 ہزار سے زائد مجالس کی جیو ٹیگنگ کی گئی ہے، 500 جلوسوں کے روٹس اور منتظمین کا ریکارڈ بھی لیکر جیو ٹیگ کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ 20 ہزار 158 دینی مدارس کو جیو ٹیگ کرلیا گیا ہے،65 ہزار 995 مساجد کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ جیو ٹیگنگ کا مقصد محرم الحرام سمیت حساس دنوں میں امن و امان برقرار رکھنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش