0
Tuesday 2 Jul 2024 09:43

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا دعائیہ مجلس کا اہتمام

کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کا دعائیہ مجلس کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ نے اسلام آباد میں کنوینر غلام محمد صفی کی صدارت میں ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا جس میں ڈاکٹر ولید رسول کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دعائیہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم ڈاکٹر ولید رسول اور ان کے عزیز و اقارب کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مجلس میں مرحومہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔ مجلس میں فورم کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد، سیکریٹری انفارمیشن مشتاق احمد بٹ، اعجاز رحمانی، حاجی محمد سلطان، جاوید جہانگیر، نثار مرزا، امتیاز وانی، زاہد مجتبیٰ، نذیر احمد کرنائی، سید گلشن، زاہد صفی، خادم حسین، ظہور احمد صوفی اور دیگر نے شرکت کی۔ دریں اثناء جموں سے تعلق رکھنے والے حریت رہنمائوں کے ایک وفد نے ایک ملاقات کے دوران غلام محمد صفی کو کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر، ایڈوکیٹ پرویز احمد کو جنرل سیکریٹری اور مشتاق احمد بٹ کو سیکریٹری اطلاعات منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب ٹیم تحریک آزادی کو مزید فعال اور توانا بنانے میں اپنی پوری صلاحتیں بروئے کار لائے گی۔ وفد میں قاضی محمد عمران، خالد شبیر اور امتیاز احمد بٹ شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 1145168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش