0
Tuesday 25 Jun 2024 20:34

کوئٹہ، اینٹی کرپشن نے میٹروپولیٹن کے چیف آرکیٹکٹ کو گرفتار کر لیا

کوئٹہ، اینٹی کرپشن نے میٹروپولیٹن کے چیف آرکیٹکٹ کو گرفتار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے چیف آرکیٹیکٹ آفیسر عزیز کاکڑ کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کوئٹہ میں غیر قانونی عمارت کی منظوری کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن بلوچستان کے اعلامیہ کے مطابق درج ایف آئی آر نمبر 06/Q/2024  میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے چیف آرکیٹیکٹ آفیسر عزیز کاکڑ کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے گرفتار کیا۔ جس نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے دیگر عہدیداروں کی ملی بھگت سے قاضی پلازہ آرچر روڈ کوئٹہ کی غیرقانونی عمارت کے نقشے کی خلاف قانون منظوری دی تھی۔ اعلامیہ کے مطابق یہ انکوائری لیاقت بازار، عبدالستار روڈ اور آرچر روڈ کوئٹہ کے رہائشیوں کی شکایت پر قاضی پلازہ، آرچر روڈ کوئٹہ کے نام سے غیر قانونی/غیر مجاز عمارت کے حوالے سے شروع کی گئی۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے تعاون سے ستمبر 2023 کے مہینے میں 60 فٹ سے زائد اونچائی والی غیر قانونی عمارت کی تعمیر کے سلسلے میں جس کی ابتدائی طور پر 30 فٹ اونچائی کی منظوری دی گئی تھی۔ اس کیس کے سلسلے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں تفتیش میں مبینہ طور پر مزید نقشے کی منظوری کو بھی دیکھا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1143754
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش