0
Wednesday 3 Jul 2024 12:11

ایل ایف کے کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم بے نقاب

ایل ایف کے کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم بے نقاب
اسلام ٹائمز۔ لیگل فورم فار کشمیر نے اپنی ششماہی رپورٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کشمیری عوام کی حالت زار کو اجاگر کرتے ہوئے فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں 2024ء کی پہلی ششماہی میں قابض حکام اور بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے دستاویزی ثبوت پیش کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے جون 2024ء تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ریاستی جبر کا سلسلہ جاری رہا جبکہ محاصرے اور تلاشی کی 202 کارروائیوں کے دوران 72 افراد مارے گئے۔ ان ہلاکتوں میں 19 شہری، 23 آزادی پسند اور 30 بھارتی فوجی شامل ہیں۔ رپورٹ میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور اختلاف رائے کو دبانے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو خاموش کرنے کے لیے انسداد دہشت گردی قوانین کے استعمال، عام شہریوں کے خلاف منظم تشدد اور غیر انسانی سلوک کو اجاگر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض فورسز نے شہری املاک کی ضبطگی اور گھروں کی مسماری میں تیزی لائی جس کے نتیجے میں لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ انسانی حقوق کے کارکنوں، وکلاء اور صحافیوں کو بھارتی مظالم کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ قابض حکام نے انسداد دہشت گردی قوانین کے غلط استعمال سے سول سوسائٹی کی تنظیموں، سماجی و مذہبی گروپوں اور آزاد میڈیا کی رپورٹنگ کو جرم بنا دیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1145430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش