0
Friday 5 Jul 2024 19:45

کراچی والوں کیلئے رواں ماہ بجلی سستی

کراچی والوں کیلئے رواں ماہ بجلی سستی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے باسیوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، کراچی کو بجلی فراہم کرنے کی ذمہ دار کمپنی کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی ڈیڑھ روپے سے زائد سستی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں اپنے ٹیرف میں فی یونٹ 1 روپے 67 پیسے کی کمی کر دی ہے۔ کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، جبکہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش