0
Friday 5 Jul 2024 18:40

چھ جولائی کو کوئٹہ میں اہل تشیع کے جوانوں پر گولیاں برسائی گئیں، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

چھ جولائی کو کوئٹہ میں اہل تشیع کے جوانوں پر گولیاں برسائی گئیں، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صوبائی صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ آمریت کے سیاہ دور میں جمہوریت و مذہبی آزادی کے حصول کے لئے قربانیاں پیش کرنے والے جمہوریت کے اصل ہیروز ہیں۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں چھ جولائی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آمر حکمران ضیاء الحق کے تاریک دور میں اپنے حقوق کے حصول کے لئے آواز بلند کرنے والے افراد پر گولیاں چلائی گئیں۔ تاریخ جمہوریت کی بالادستی و مذہبی آزادی کی جدوجہد میں جانیں قربان کرنے والی شخصیات کو یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بدترین آمر حکمران کے دور اقتدار میں جمہوری آزادی پر پابندیاں لگانے کی کوششیں کی گئیں۔ اسی طرح مذہبی آزادی کی بھی پابندی تھی، خاص طور پر فقہہ جعفریہ پر دباؤ ڈالتے ہوئے ہماری مذہبی آزادی صلب کی جا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اہل تشیع کی جانب سے چودہ نکات کے حق میں اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا رہا، تاہم 1985 میں چھ جولائی کے پرامن اجتماع پر بلاجواز گولیاں برسائی گئیں۔ جس میں اہل تشیع کے 15 جوان شہید اور سو سے زائد افراد کو چند مہینے قید میں رکھا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ آمر حکومت طاقت کے نشے میں چور ہوکر اپنے ہی عوام کو ظلم و ستم کا نشانہ بناتی رہی۔ اسی دور سے مذہبی بنیاد پر نفرتوں کو پروان چھڑایا گیا اور بعد میں دہشتگردی کی شکل اختیار کر گئی۔ علامہ علی حسنین نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ بھائی چارگی، مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لئے کام کرکے آمر حکمران ضیاء الحق کے مقاصد کو ناکام بنایا ہے۔ ہم ملک میں تمام اقوام، قبائل و مذاہب کے درمیان محبتوں کو فروغ دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1145911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش