0
Friday 5 Jul 2024 19:41

نقیب اللہ قتل کیس کے گواہ ملزمان سے خوفزدہ، عدالت میں پیش نہیں ہوئے

نقیب اللہ قتل کیس کے گواہ ملزمان سے خوفزدہ، عدالت میں پیش نہیں ہوئے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جعلی پولیس مقابلے میں مرنے والے نوجوان نقیب اللہ قتل کیس کے گواہ ملزمان سے خوفزدہ ہیں اور وہ عدالت میں اسی خوف کے باعث پیش نہیں ہو سکے۔ تفصیالت کے مطابق کراچی کے سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں ملزمان سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت، شعیب شوٹر، گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد، راجہ شمیم اور محسن عباس کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ البتہ خوف کی وجہ سے گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تفتیشی حکام بھی مقدمے کے گواہوں کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے میں ناکام رہے۔ گواہوں کی عدم موجودگی کے باعث سماعت نہیں ہو سکی۔ عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو سمن جاری کر دیئے اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ گرفتار تمام ملزموں کو آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔ عدالت نے سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 1145922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش