0
Friday 5 Jul 2024 19:26

ملک کو بڑے ’ری سیٹ‘ کی ضرورت ہے، نو منتخب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا پہلا خطاب

ملک کو بڑے ’ری سیٹ‘ کی ضرورت ہے، نو منتخب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا پہلا خطاب
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں ہونے والے انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرنے والی لیبر پارٹی کے سربراہ کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ میں ابھی برمنگم پیلس سے واپس آیا ہوں، میں نے ملک میں حکومت بنانے کی دعوت قبول کی ہے۔ نومنتخب وزیراعظم، لیبر پارٹی کے سربراہ سر کیئر اسٹارمر شاہی محل برہنگم پیلس میں برطانوی بادشاہ سے ملاقات کے بعد سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ میں قوم سے اپنا پہلا خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کی حکومت ہر شہری کو احترام کی نظر سے دیکھے گی، میری حکومت عوام کی خدمت کرے گی۔ کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ہمارے ملک کو ایک بڑے ری سیٹ کی ضرورت ہے، ہم کون ہیں، ہمیں یہ دریافت کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ملک میں تبدیلی لانا کسی سوئچ بٹن کو دبانے کے مترادف نہیں ہے، دنیا اب زیادہ غیر مستحکم جگہ بن چکی ہے، اس لیے برطانیہ میں تبدیلی لانے کے لیے وقت لگے گا۔ کیئر اسٹارمر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں تبدیلی کے لیے فوری طور پر کام شروع کرنا ہوگا، ہمیں کوئی شک نہیں کہ ہر ملک کی ہر کمیونٹی کی مدد سے برطانیہ کو دوبارہ سے تعمیر کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ان لوگوں کی بھی خاص طور پر خدمت کرے گی جنہوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیا، ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش