0
Friday 5 Jul 2024 19:51

کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا دوسرا مرحلہ 8 جولائی سے شروع ہوگا

کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا دوسرا مرحلہ 8 جولائی سے شروع ہوگا
اسلام ٹائمز۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کا دوسرا مرحلہ بروز پیر 8 جولائی 2024ء سے شروع ہوگا، جس میں 75 ہزار 500 سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوں گے۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق پیر 5 اگست 2024ء تک جاری رہنے والے امتحانات میں صبح اور شام کی شفٹوں میں انٹرمیڈیٹ حصہ اول و حصہ دوم کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن بشمول امپروومنٹ آف گریڈ/ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس، بینیفٹ کیسز، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (بارہ پرچے) اور اسپیشل چانس کے امیدواروں کے امتحانات لئے جائیں گے۔

صبح کی شفٹ میں صبح 9 بجے سے 12 بجے تک آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات ہوں گے، جس میں 21 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوں گے، جبکہ شام کی شفٹ میں دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے امتحانات لئے جائیں گے، جس میں 54 ہزار 500 سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔ ان امتحانات میں صبح اور شام کی شفٹوں میں 128 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، جس میں 41 امتحانی مراکز صبح کی شفٹ میں، جبکہ 87 شام کی شفٹ میں بنائے گئے ہیں۔ صبح اور شام کی شفٹوں میں 31 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145927
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش