0
Friday 5 Jul 2024 19:57

کراچی، 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ جاری

کراچی، 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے معاشی حب سب سے بڑے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے علاقے لیاری، کیماڑی ماڑی پور، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی ٹاؤن میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ اسی طرح گذری، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، گارڈن، نیو کراچی اور سرجانی ٹاؤن میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد، گلشنِ اقبال اور گلشنِ معمار میں بھی بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش