0
Wednesday 3 Jul 2024 11:16

آئی ایم ایف کی شرط، پنجاب کی بیوروکریسی کا اثاثے ظاہر کرنے سے انکار

آئی ایم ایف کی شرط، پنجاب کی بیوروکریسی کا اثاثے ظاہر کرنے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کی بیوروکریسی کے اثاثے ظاہر کرنے کی شرائط عائد کر دیں، جس سے بیوروکریسی میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کی بیوروکریسی نے اپنے اثاثے ظاہر کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ بیوروکریٹس نے تحفظات سے محکمہ ایس اینڈ جے اے ڈی اور محکمہ خزانہ کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ اور ایس اینڈ جی اے ڈی نے حکومت کو افسران کے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کہا گیا ہے کہ بیوروکریسی کے اثاثے ان کے ذاتی ہیں، ڈیٹا پبلک نہیں کیا جا سکتا، افسران کے اثاثوں کو پبلک کرنے سے ان کے ڈیٹا کی پرائیویسی ختم ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کو افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کی شرط رکھی ہے، شرائط میں گریڈ 17 سے 22 تک افسران کے ذاتی اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 1145413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش