0
Tuesday 2 Jul 2024 02:43

ایران، صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مہم کا آغاز

ایران، صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت داخلہ کے مطابق دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم جمعرات کی صبح 8 بجے تک جاری رہے گی اور اس کے بعد کسی بھی امیدوار کو جلسے جلوس کرنے یا اپنے لیے پروپیگنڈا مہم چلانے کا حق نہیں ہوگا۔ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں 2 امیدواروں کے درمیان مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان مقابلہ ہوگا جنہوں نے پہلے مرحلے کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے۔ اس سے پہلے ایران کے انتخابی کمیشن کے ترجمان بتایا تھا کہ انتخابات میں کوئی بھی امیدوار حد نصاب تک نہ پہنچ سکا اس لئے صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں چلے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ جمعہ 5 جولائی کو ہوگی۔

صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسعود پزشکیان 10 ملین 4 لاکھ 15 ہزار 900 اور جلیلی 9 ملین 4 لاکھ 73298 ووٹ حاصل کرکے پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ ان کے بعد محمد باقر قالیباف نے3 ملین3 لاکھ 83 ہزار اور مصطفی پور محمدی 3 لاکھ 83 ہزار 340 ووٹ حاصل کئے تھے۔ ایران کے انتخابی قانون کے مطابق جیتنے کے لئے کل ووٹوں کا کم سے کم 50 فیصد اور ایک ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر کوئی بھی امیدوار 50 سے سے زائد ووٹ حاصل نہ کرسکے تو فیصلہ دوسرے مرحلے میں ہوتا ہے جس میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے۔ اس طرح مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے اور اب ان 2 افراد میں سے کوئی ایک ایران کی صدارت کا منصب سنبھالیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1145110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش