0
Tuesday 25 Jun 2024 15:59

ڈی آئی خان سے اغوا کیے گئے ویٹرنری ڈاکٹر دو روز بعد گھر پہنچ گئے

ڈی آئی خان سے اغوا کیے گئے ویٹرنری ڈاکٹر دو روز بعد گھر پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے دو روز قبل اغواء ہونے والے ویٹرنری ڈاکٹر گھر پہنچ گئے۔ تفصيلات كے مطابق دو روز قبل ويٹرنری اسسٹنٹ ڈاكٹر سيد غضنفر حسين شاہ كو تھانہ ڈيرہ ٹاؤن كے علاقہ گرہ ہيندن سے اس وقت اغوا كر ليا گيا تھا جب وہ اپنے نجی كام كے سلسلہ ميں موٹرسائيكل پر جا رہے تھے۔ ڈاکٹر غضنفر شاہ کے اغواء كی ذمہ داری كالعدم تنظيم تحریک طالبان نے قبول كی اور رہائی کے عوض آٹھ كروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سيكورٹی فورسز ضلعی انتظاميہ، پوليس اور علاقائی مشران كي كوششوں سے ویٹرنری ڈاکٹر کو باحفاظت بازياب كرا ليا گيا۔ دوسری جانب كالعدم تحريک طالبان کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر غنضفر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1143714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش