0
Monday 1 Jul 2024 18:20

بی جے پی، مودی اور آر ایس ایس ہی پورا ہندو سماج نہیں ہے، راہل گاندھی

بی جے پی، مودی اور آر ایس ایس ہی پورا ہندو سماج نہیں ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے حکمران جماعت بی جے پی پر سخت حملہ کیا اور زور دے کر کہا کہ ہندو مذہب خوف، نفرت اور جھوٹ پھیلانے کا نام نہیں ہے۔ ان کا یہ تبصرہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران آیا۔ نریندر مودی نے راہل گاندھی کی تقریر کے دوران مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ پورے ہندو سماج کو پُرتشدد کہنا ایک سنگین مسئلہ ہے، جس پر راہل گاندھی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ہی پورا ہندو سماج نہیں ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ تمام مذاہب ہمت کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر آئین اور ہندوستان کے بنیادی خیال پر منظم حملے کرنے کا الزام لگایا جبکہ لاکھوں لوگوں نے حکمران جماعت کے تجویز کردہ نظریات کی مزاحمت کی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی کے حکم پر مجھ پر حملہ کیا گیا، میرے خلاف 20 سے زائد کیسز تھے، میرا گھر چھین لیا گیا، ای ڈی کے ذریعہ 55 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی، راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ان چیلنجوں کے باوجود، رائے بریلی کے رکن پارلیمان نے آئین کے تحفظ کے لئے اجتماعی کوششوں پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپوزیشن میں رہ کر خوشی اور فخر ہے، ہمارے لئے طاقت سے بڑھ کر کچھ ہے، تو یہ سچ ہے۔ اپنی تقریر کے دوران راہل گاندھی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام مذاہب بشمول اسلام اور سکھ مذہب ہمت اور بے خوف رہنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1145009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش