QR CodeQR Code

ڈی آئی خان سے اغوا کیے گئے ویٹرنری ڈاکٹر دو روز بعد گھر پہنچ گئے

25 Jun 2024 15:59

ذرائع کا کہنا ہے کہ سيكورٹی فورسز ضلعی انتظاميہ، پوليس اور علاقائی مشران كي كوششوں سے ویٹرنری ڈاکٹر کو باحفاظت بازياب كرا ليا گيا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے دو روز قبل اغواء ہونے والے ویٹرنری ڈاکٹر گھر پہنچ گئے۔ تفصيلات كے مطابق دو روز قبل ويٹرنری اسسٹنٹ ڈاكٹر سيد غضنفر حسين شاہ كو تھانہ ڈيرہ ٹاؤن كے علاقہ گرہ ہيندن سے اس وقت اغوا كر ليا گيا تھا جب وہ اپنے نجی كام كے سلسلہ ميں موٹرسائيكل پر جا رہے تھے۔ ڈاکٹر غضنفر شاہ کے اغواء كی ذمہ داری كالعدم تنظيم تحریک طالبان نے قبول كی اور رہائی کے عوض آٹھ كروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سيكورٹی فورسز ضلعی انتظاميہ، پوليس اور علاقائی مشران كي كوششوں سے ویٹرنری ڈاکٹر کو باحفاظت بازياب كرا ليا گيا۔ دوسری جانب كالعدم تحريک طالبان کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر غنضفر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور تحقیقات میں بے گناہ ثابت ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1143714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1143714/ڈی-ا-ئی-خان-سے-اغوا-کیے-گئے-ویٹرنری-ڈاکٹر-دو-روز-بعد-گھر-پہنچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org