0
Tuesday 25 Jun 2024 10:35

لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے حلف اُٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے حلف اُٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے حلف اٹھانے کے بعد بڑا فیصلہ  کر لیا۔ قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کردیا۔ چیف جسٹس شجاعت علی خان نے گارڈ آف آنر لینے سے بھی انکار کر دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان بغیر پروٹوکول لاہور ہائیکورٹ پہنچے۔ جسٹس شجاعت علی کا کہنا تھا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں گے، جسٹس منصور علی شاہ کے ویژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے، جسٹس منصور علی شاہ کے ویژن کے مطابق آگے بڑھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1143654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش