QR CodeQR Code

لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس نے حلف اُٹھا لیا

25 Jun 2024 10:35

جسٹس شجاعت علی کا کہنا تھا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں گے، جسٹس منصور علی شاہ کے ویژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے، جسٹس منصور علی شاہ کے ویژن کے مطابق آگے بڑھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شجاعت علی خان نے حلف اٹھانے کے بعد بڑا فیصلہ  کر لیا۔ قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے پروٹوکول لینے سے انکار کردیا۔ چیف جسٹس شجاعت علی خان نے گارڈ آف آنر لینے سے بھی انکار کر دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان بغیر پروٹوکول لاہور ہائیکورٹ پہنچے۔ جسٹس شجاعت علی کا کہنا تھا کہ سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ہرصورت یقینی بنائیں گے، جسٹس منصور علی شاہ کے ویژن کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے، جسٹس منصور علی شاہ کے ویژن کے مطابق آگے بڑھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1143654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1143654/لاہور-ہائیکورٹ-کے-قائم-مقام-چیف-جسٹس-نے-حلف-ا-ٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org