0
Monday 1 Jul 2024 17:07

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی
اسلام ٹائمز۔ پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے نرخ میں بھی اضافہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ماہ جولائی کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 13 پیسے کا اضافہ کردیا گیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 234 روپے 72 پیسے مقرر کردی گئی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جولائی کے لیے ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 2 ہزار 769 روپے 66 پیسے مقرر کردی گئی ہے، جون میں ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 2 ہزار 7 سو 68 روپے کا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1145005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش