0
Monday 1 Jul 2024 16:49

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور قتل

لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور قتل
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 3 بھٹہ خشت مزدوروں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق لکی مروت میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں فائرنگ کا نشانہ بننے والے 3 بھٹہ خشت مزدوروں کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ پولیس نے جائے وقوع سے وشواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کیے گئے مزدوروں کی شناخت صالح، فاروق اور نقیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ بعد ازاں 3 مزدوروں کے قتل کے خلاف ان کے لواحقین اور اہل علاقہ  نے احتجاج  کرتے ہوئے تاجہ زئی اڈہ میں لاشیں سڑک پر رکھ کر انڈس ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ مزدوروں کا کیا گناہ تھا کہ انہیں بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ حکومت ہمیں انصاف فراہم کرے اور قاتل کوئی بھی ہو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ قبل ازیں خیبر پختونخوا کے علاقے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جسے خیبر پولیس نے ناکام بنا دیا۔ خیبر حملے میں روڈ پر مشترکہ ناکا بندی پر موجود ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1145000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش