0
Monday 1 Jul 2024 16:30

کراچی، گھر کے زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر بچی اور بچہ جاں بحق

کراچی، گھر کے زیر زمین ٹینک میں ڈوب کر بچی اور بچہ جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر کمسن بچی اور بچہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زبیو ویارو گوٹھ کے قریب گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کر کمسن بچی اور بچہ بے ہوش ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قریبی قطر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں بچے جانبر نہ ہو سکے۔ جاں بحق بچی کی شناخت 13 سالہ اقرا دختر احمد اور بچے کی 10 سالہ صدیقی ولد محمد یاسین کے نام سے کی گئی۔ ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے گھر کے زیرزمین پانی کے ٹینک میں نہاتے ہوئے ڈوب کر بے ہوش ہوگئے، جنہیں فوری طور پر قطر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن بچے دوران علاج دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کے اہل خانہ بغیر کسی قانونی کارروائی کے لاش اپنے ساتھ لے گئے۔
خبر کا کوڈ : 1144996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش