0
Monday 1 Jul 2024 16:19

ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سیکرٹری اوقاف پنجاب تعینات

ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سیکرٹری اوقاف پنجاب تعینات
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کو سیکرٹری اوقاف پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری اوقاف پنجاب جاوید اختر محمود کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نگران حکومت میں بھی ڈاکٹر طاہر رضا بخاری بطور سیکرٹری اوقاف پنجاب تعینات رہے، ان کے تقرری کے دوران داتا دربار کی پارکنگ کھولنے، دربار بی بی پاکدامنؑ کی توسیع سمیت دیگر اہم منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1144995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش