QR CodeQR Code

ڈاکٹر طاہر رضا بخاری سیکرٹری اوقاف پنجاب تعینات

1 Jul 2024 16:19

پنجاب حکومت نے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری اوقاف پنجاب جاوید اختر محمود کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کو سیکرٹری اوقاف پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری اوقاف پنجاب جاوید اختر محمود کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نگران حکومت میں بھی ڈاکٹر طاہر رضا بخاری بطور سیکرٹری اوقاف پنجاب تعینات رہے، ان کے تقرری کے دوران داتا دربار کی پارکنگ کھولنے، دربار بی بی پاکدامنؑ کی توسیع سمیت دیگر اہم منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1144995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1144995/ڈاکٹر-طاہر-رضا-بخاری-سیکرٹری-اوقاف-پنجاب-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org