0
Tuesday 2 Jul 2024 15:36

سوات میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 19 بچے زخمی، تین کی حالت نازک

سوات میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 19 بچے زخمی، تین کی حالت نازک
اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقہ مٹہ میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے نرسری جماعت کے 19 بچے زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تحصیل مٹہ کے علاقہ ٹانگار سیرئی میں نجی اسکول میں میں پیش آیا۔ امدادی ادارے 1122 نے 19 بچوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم پر اطلاع ملنے پر ریسکیو میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی، ریسکیو جوانوں نے تمام بچوں کو ریکور کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو اسپتال مٹہ منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق اسکول کی کلاس 19 بچے پڑھ رہے تھے، چھت گرنے سے نرسری کے 6 بچے شدید  اور 13 بچے معمولی زخمی ہوگئے، زخمی بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مٹہ منتقل کردیا گیا، 3 زخمی بچوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے میں متعدد بچوں کے زخمی ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو زخمی کو بچوں کو بروقت اور بہترین طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 1145251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش