0
Tuesday 2 Jul 2024 15:23

راہول گاندھی کی پارلیمنٹ میں تقریر، قرآن پاک کا حوالہ دیا، درود بھی پڑھا

راہول گاندھی کی پارلیمنٹ میں تقریر، قرآن پاک کا حوالہ دیا، درود بھی پڑھا
اسلام ٹائمز۔ بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران قرآن پاک کا حوالہ دیا اور درود پڑھا۔ راہول گاندھی نے لوک سبھا میں عدم تشدد اور امن کی بات کرتے ہوئے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے درود پڑھا اور کہا کہ دنیا کی تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد اور خوف کو ختم کرنے کی بات کی اوربتایا کہ ڈرنا نہیں چاہیے۔ بھارتی اپوزیشن لیڈر نے بی جے پی اور ہندو انتہاپسندوں پارٹیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے رہنما نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں۔ یہ لوگ ہندو لیڈر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ نفرت اور تشدد بھی کرتے ہیں۔ یہ ہندو نہیں ہیں۔

حکمران بی جے پی کے اراکین نے پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کی تقریر کے دوران شور شرابا کیا اور ان پر الزام عائد کیا کہ وہ پورے ہندو معاشرے پرتشدد کا الزام لگا رہے ہیں۔ بی جے پی رہنماؤں نے راہول گاندھی سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 1145248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش