0
Wednesday 3 Jul 2024 22:47

شام میں داخلی جنگ کا خاتمہ ہونا چاہئے، رجب طیب اردگان

شام میں داخلی جنگ کا خاتمہ ہونا چاہئے، رجب طیب اردگان
اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے اس وقت قازقستان کے دارالحکومت "آستانہ" میں ہیں جہاں انہوں نے اپنے روسی ہم منصب "ولادیمیر پیوٹن" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر رجب طیب اردگان میں شام میں افراتفری کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انقرہ و دمشق کے درمیان تعلقات کی بحالی کے منصوبے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اپنی سرحدوں سے باہر دہشت گرد ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں افراتفری اور داخلی جنگ کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ اس سلسلے میں ترکیہ ہر قسم کے تعاون کے لئے تیار ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ ترکیہ کے صدر نے اس وقت شام کے داخلی استحکام کی بات کی جب میڈیا ایجنسیز مستقبل قریب میں بغداد میں ترکیہ اور شامی حکام کے درمیان ملاقاتوں کی خبر دے رہی ہیں۔ اس حوالے سے اپنی ایک پریس کانفرنس میں رجب طیب اردگان یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ انقرہ، دمشق کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لئے تیار ہے۔ ترکیہ کے صدارتی انتخاب سے قبل بھی رجب طیب اردگان ایک بار کوشش کر چکے ہیں کہ دمشق کے ساتھ انقرہ کے تعلقات بحال ہو جائیں۔ اس سلسلے میں ماسکو میں ترک اور شامی حکام کی ملاقاتیں بھی ہوئیں لیکن یہ کوششیں اور ملاقاتیں دمشق کی شرائط کے باعث بے سود گئیں۔ یاد رہے کہ سال 2011ء سے شام میں ترکیہ کی مداخلت کے بعد انقرہ اور دمشق کے تعلقات منقطع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1145553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش