0
Wednesday 3 Jul 2024 22:20

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر عرفان اللہ مارا گیا

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد کمانڈر عرفان اللہ مارا گیا
اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز کے باجوڑ میں آپریشن کے دوران دہشتگرد کمانڈر مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں اہم دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر عرفان اللہ عرف عدنان مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھا، مارا گیا دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا۔ اہل علاقہ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا عزم کیا۔
خبر کا کوڈ : 1145542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش