0
Wednesday 3 Jul 2024 23:54

گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے ندی میں اترنے والے 6 بچے ڈوب کر جاں بحق

گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے ندی میں اترنے والے 6 بچے ڈوب کر جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے ندی میں نہاتے ہوئے 6 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ آواران کی تحصیل جل جھاؤ میں پیش آیا جہاں 6 بچے سرمستانی بٹ ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق بچے ندی کے کنارے نہانے گئے تھے جن کی عمریں 5 سے 9 سال کے درمیان ہیں، تمام نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1145558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش