0
Wednesday 3 Jul 2024 22:47

افغانستان سے ہنگامی امریکی انخلاء کے پوشیدہ زاویوں پر وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان کی گواہی

افغانستان سے ہنگامی امریکی انخلاء کے پوشیدہ زاویوں پر وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان کی گواہی
اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان جین ساکی نے افغانستان سے امریکی انخلا کی تحقیقات میں تعاون کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اس حوالے سے گواہی دینے پر اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان کی جانب سے امریکی کانگریس میں حاضر ہو کر امریکی خارجہ پالیسی کے لئے نقصاندہ ثابت ہو سکنے والی معلومات پر گواہی دینا طے ہے۔

افغانستان سے امریکہ کا انخلا اور کابل کے ہوائی اڈے پر دھماکے میں 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت بھی ان امور میں شامل ہے کہ جن کے بارے جین ساکی کے پاس معلومات موجود ہیں جبکہ امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ مائیکل میککال کا کہنا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ہی، امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم سے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بارے ایک رپورٹ شائع کر دی جائے گی۔

جین ساکی نے قبل ازیں کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ، امریکہ کے تباہ کن انخلاء سے متعلق دستاویزات کی فراہمی پر مبنی کانگریس کی درخواستوں پر توجہ نہیں دیتی جبکہ بعض امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے حوالے سے بائیڈن اور وائٹ ہاؤس کے ترجمانوں کے الفاظ میں تضاد موجود ہے کہ جو ممکنہ طور پر امریکی صدر کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔

لگتا ایسا ہے کہ جوبائیڈن اور وائٹ ہاؤس کے ترجمانوں کے بیانات میں موجود تضاد کی وجہ نجی بات چیت اور امریکی حکومت کے سرکاری موقف کے درمیان موجود فرق ہے جبکہ قبل ازیں کہ اس بارے جین ساکی کی جانب سے گواہی دینے کا اعلان کیا جائے، مائیکل میککال نے خبردار کیا ہے کہ اگر جین ساکی گواہی دینے کے لئے کانگریس میں نہ آئی تو وہ اُسے طلب کرنے کے لئے ہر ممکن ذریعہ استعمال کرے گا!!
خبر کا کوڈ : 1145544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش