0
Wednesday 3 Jul 2024 23:07

پنجاب حکومت نے کسی نئے گھر یا نئی گاڑیوں کی منظوری نہیں دی، عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت نے کسی نئے گھر یا نئی گاڑیوں کی منظوری نہیں دی، عظمیٰ بخاری
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے مریم نواز کی پنجاب حکومت نے کسی نئے گھر یا نئی گاڑیوں کی منظوری نہیں دی۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا یہ منظوری نگران حکومت کے دور میں ہوئی تھی، سابق نگران حکومت کے فیصلے کے تحت افسران کو گھر ملے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا مریم نواز کی حکومت کسی افسر کو گھر یا گاڑیاں نہیں دے رہی، اس منصوبے کی ٹوٹل لاگت 1644 ملین اور اخراجات 501 ملین ہیں، مالی سال 25-2024ء کے بجٹ میں اس کے لئے صرف 20 کروڑ رکھے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1145554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش