0
Wednesday 3 Jul 2024 22:49

ایران و پاکستان کیساتھ تعاون انتہائی اہم و موثر ہے، طالبان

ایران و پاکستان کیساتھ تعاون انتہائی اہم و موثر ہے، طالبان
اسلام ٹائمز۔ طالبانی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان امور میں پاکستان و ایران کے خصوصی نمائندوں آصف درانی و حسن کاظمی قمی کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ خوش قسمتی سے ان ملاقاتوں میں ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی مضبوطی اور گفتگو کے تسلسل کے حوالے سے اچھی بات چیت ہوئی اور ہم امید رکھتے ہیں کہ اس گفتگو کے انتہائی اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی کے ساتھ ملاقات میں بھی دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کی مضبوطی، توسیع اور آسانیاں پیدا کرنے کے بارے تبادلہ خیال ہوا جبکہ ایران و افغانستان کا باہمی تعاون انتہائی اہم و مؤثر ہے۔

انہوں نے پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف درانی کے ساتھ اپنی ملاقات کی جانب بھی اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ امید ہے کہ دونوں جوانب سے اچھے و تعمیری تعلقات استوار کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1145545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش