0
Wednesday 3 Jul 2024 22:39

بلاول بھٹو سے سپیکر سمیت ارکان سندھ اسمبلی کی ملاقاتیں، مسائل سے آگاہ کیا

بلاول بھٹو سے سپیکر سمیت ارکان سندھ اسمبلی کی ملاقاتیں، مسائل سے آگاہ کیا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے، سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ، رکن سندھ اسمبلی یوسف بلوچ، رکن سندھ اسمبلی شام سندر اور سکھر کے میئر نے ملاقات کی۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے اسمبلی سے متعلق امور پر بات چیت کی۔ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں یوسف بلوچ نے لیاری میں قیام امن کی صورت حال سے آگاہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے یوسف بلوچ کی درخواست پر سندھ حکومت کو لیاری کلچر کمپلیکس کی فوری تکمیل کی ہدایت کردی۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو لیاری میں سکل ڈویلپمنٹ اور آئی ٹی کے مراکز کھولنے کی بھی ہدایت کی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ لیاری میں کلچر سینٹر، فنی مہارت کے حوالے سے سکل ڈویلپمنٹ سینٹر کا قیام ناگزیر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی شام سندر کی بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں جامشورو کےعوام کے مسائل اور ان کے حل کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سکھر کے میئر بیرسٹر ارسلان شیخ نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں شہرمیں عوامی مسائل اور ان کے حل کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
خبر کا کوڈ : 1145549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش