QR CodeQR Code

شہباز شریف 2 سے 3 جولائی تک تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

1 Jul 2024 22:50

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم تاجک صدر سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم مجلس نمائندگان کے چیئرمین اور تاجک وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے، یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف 2 سے 3 جولائی تک دوشنبے تاجکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم مجلس نمائندگان کے چیئرمین اور تاجک وزیراعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے، یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کا حصہ ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ فریقین باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کریں گے، مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1145084

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1145084/شہباز-شریف-2-سے-3-جولائی-تک-تاجکستان-کا-سرکاری-دورہ-کریں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org