0
Wednesday 3 Jul 2024 22:28

دوحہ، افغان ٹرانس منصوبے کا چار فریقی اجلاس منعقد

دوحہ، افغان ٹرانس منصوبے کا چار فریقی اجلاس منعقد
اسلام ٹائمز۔ طالبان کے ترجمان اور دوحہ میں طالبانی وفد کے سربراہ ذبیح اللہ مجاہد نے تیسرے دوحہ اجلاس کے دوران افغان ٹرانس پراجیکٹ کے آغاز کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ افغان ٹرانس پراجیکٹ کے آغاز کا مقصد ازبکستان سے پاکستان تک ایک ریلوے لائن بچھانا ہے۔

اس حوالے سے ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ٹرانس افغان منصوبہ پاکستان اور ازبکستان کو افغانستان کے راستے ملا دے گا جبکہ ان ممالک کے نمائندوں نے اس منصوبے کے آغاز کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

اس بارے افغانستان کے امور کے لئے پاکستان کے خصوصی نمائندے آصف درانی کا کہنا تھا کہ انھوں نے دوحہ میں طالبان کے وفد کو پاکستانی سفارتخانے میں مدعو کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات کے بارے تعمیری بات چیت کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ 4 فریقی اجلاس تیسرے دوحہ اجلاس کے اختتام پر منعقد ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش