0
Wednesday 3 Jul 2024 22:51

ولادیمیر پیوٹن کی محمد مخبر کیساتھ عنقریب ملاقات

ولادیمیر پیوٹن کی محمد مخبر کیساتھ عنقریب ملاقات
اسلام ٹائمز۔ روسی صدارتی محل کرملن پیلس کے مشیر خارجہ پالیسی یوری اوشاکوف نے اعلان کیا ہے کہ ایران، ترکی و روس کے صدور قازقستان کے شہر آستانہ میں منعقد ہونے والے شنگھائی سربراہی اجلاس کے دوران عنقریب ملاقات کریں گے۔

ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں یوری اوشاکوف نے مزید کہا کہ ولادیمیر پیوٹن 3 جولائی کے روز پاکستان، آذربائیجان، چین، قازقستان اور بھارت کے سربراہان مملکت کے ساتھ بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

کرملن پیلس کے مشیر خارجہ پالیسی نے آستانہ میں ترک و روسی صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے مزید کہا کہ پیوٹن کے دورہ ترکی کا منصوبہ ایک طویل عرصے سے بنایا گیا تھا اور میرے خیال میں دونوں ممالک کے صدور اس معاملے پر بھی بات کریں گے جبکہ اس اجلاس میں، خطے میں ترکی کی خصوصی پوزیشن کے پیش نظر بھی بہت سے معاملات اٹھائے جائیں گے۔

اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں یوری اوشاکوف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر 4 جولائی کے روز آستانہ میں قائم مقام ایرانی صدر محمد مخبر کے ساتھ بھی علیحدہ ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا سربراہی اجلاس 3 و 4 جولائی کے روز قازقستان کے شہر آستانہ میں منعقد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1145547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش