0
Monday 1 Jul 2024 21:53

80 فیصد سے زیادہ نوکریاں شہری علاقوں کے لوگوں کو نہیں ملیں، فاروق ستار

80 فیصد سے زیادہ نوکریاں شہری علاقوں کے لوگوں کو نہیں ملیں، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ 60 فیصد دیہی بھائیوں کے لیے تو 40 فیصد کوٹا کراچی اور حیدرآباد کے نوجوانوں کے لیے تھا، 80 فیصد سے زیادہ نوکریاں شہری علاقوں کے لوگوں کو نہیں ملیں۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کوٹا سسٹم جاگیر دارانہ سسٹم کو بچانے کے لیے لگایا گیا، کوٹا سسٹم نافذ کراچی، حیدر آباد اور سکھر کے نوجوانوں پر سرکاری ملازمتوں کے راستے بند کرنے کے لیے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 50 سالوں میں کوٹا سسٹم کے ناجائز استعمال کو ختم نہیں کروا سکے، سندھ ہائی کورٹ نے کل ہمارے مؤقف کی تائید کی ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ اگست 2023ء میں ان نوکریوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا، ایم کیو ایم نے میرٹ کے ایک اور قتل کو روکا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ کے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کیا جا رہا تھا، اس پر ہم نے بریک لگا دیا ہے، ایم کیو ایم کی پہلی کامیابی آبادی میں سندھ کو 37 فیصد کرایا، ہم نے لاپتہ آبادی کو بازیاب کرایا، اس کے بعد آرٹیکل 140 اے کا مقدمے میں ایم کیو ایم کا کامیابی حاصل ہوئی، تیسری کامیابی 8 فروری کے الیکشن میں اپنی چھینی ہوئی نشستیں حاصل کیں۔
خبر کا کوڈ : 1145056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش