0
Monday 1 Jul 2024 23:40

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے شیر افضل، شاندانہ گلزار کی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کردی

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے شیر افضل، شاندانہ گلزار کی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کردی
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار کی کور کمیٹی رکنیت ایک ماہ کیلئے معطل کردی۔ ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار کی مسلسل ڈسپلن کی خلاف ورزی پر رکنیت معطل کی گئی۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں متعدد قراردادیں منظور کی گئیں۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی میں موجودہ قیادت پر مکمل اعتماد کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز و دیگر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑنے والے اراکین کو واپس شامل نہ کرنے کی قرارداد بھی منظور کرلی۔ ذرائع کے مطابق 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑنے والوں کی واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی رہائی کے بعد کریں گے۔ کور کمیٹی نے جے یو آئی (ف) سے مذاکرات کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی کی توثیق کردی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی نے عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل استعفیٰ مسترد کردیا۔
خبر کا کوڈ : 1145097
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش