0
Monday 1 Jul 2024 22:20

کوئٹہ میں اجتماعی شادیاں، 19 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

کوئٹہ میں اجتماعی شادیاں، 19 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے
اسلام ٹائمز۔ عید مباہلہ کے بابرکت موقع پر اجتماعی شادیوں کے ذریعے 19 جوڑوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج اجتماعی شادیاں کمیٹی کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بیسویں اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر انیس جوڑوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کر دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ترقی فاؤنڈیشن کے چیف ایکزیکٹیو امجد رشید تھے، جبکہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام علامہ ڈاکٹر سید احمد کاظمی تقریب کے صدر اور علامہ علی حسنین حسینی بطور مہمان خاص شریک ہوئیں۔ تقریب میں دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں، علمائے کرام اور قبائلی و سیاسی عمائدین سمیت دیگر مہمانانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی امجد رشید، صدر محفل علامہ سید احمد کاظمی اور اجتماعی شادیاں کمیٹی کے سربراہ علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کرتے ہوئے عید مباہلہ و عید غدیر کی اہمیت اور اجتماعی شادیوں کے انعقاد کے فوائد پر گفتگو کیں۔ آخر میں شرکاء نے نئے جوڑوں کو شادی کی مبارکباد دیں۔
خبر کا کوڈ : 1145064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش