0
Monday 1 Jul 2024 21:14

ڈی سی لاہور نے 22 شیعہ سنی علماء و ذاکرین کی زباں بندی کا حکم دیدیا

ڈی سی لاہور نے 22 شیعہ سنی علماء و ذاکرین کی زباں بندی کا حکم دیدیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے یکم محرم الحرام سے ساٹھ دن کیلئے 22 شیعہ سنی علماء و ذاکرین عظام کی لاہور میں زباں بندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ڈی سی لاہور نے پولیس اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی تجویز پر بائیس علماء و ذاکرین کی زباں بندی کے احکامات جاری کئے۔ جن علما و ذاکرین کی زباں بندی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، ان میں علامہ رضائے مصطفیٰ (بریلوی)، قاری محمد اشرف شاکر (بریلوی)، مولانا محمد احمد لدھیانوی (دیوبندی)، مفتی فضل احمد چشتی (بریلوی)، مولانا محمد احمد مجاہد (دیو بندی)، علی عباس اصغری (اہل تشیع)، مفتی مقصود احمد (بریلوی)، قاضی یونس انور (اہلحدیث)، خرم راحیل شاہ (بریلوی)، اسد مصطفیٰ نقوی (اہل تشیع)، علامہ ریاض حسین رضوی (اہل تشیع)، ڈاکٹر اشرف آصف جلالی (بریلوی)، مقدس کاظمی (اہل تشیع)، حافظ کاظم رضا نقوی (اہل تشیع)، کامران عباس(اہل تشیع)، ذاکر منتظر مہدی (اہل تشیع)، ابوذر بخاری (اہل تشیع)، قاری زوار بہادر (بریلوی)، حامد رضا سلطانی (اہل تشیع)، مولانا یوسف رضوی (بریلوی)، قاری مجاہد عبدالرسول(بریلوی)، حافظ تصدق حسین(اہل تشیع) اور شفقت رضا شفقت(اہل تشیع) شامل ہیں۔ ڈی سی آفس سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق مذکورہ تمام علماء و ذاکرین لاہور میں کسی بھی جگہ تقریر نہیں کر سکتے۔ تقریر کرنے کی صورت میں مذکورہ عالم دین یا ذاکر کیخلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1145039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش