0
Monday 1 Jul 2024 20:53

غزہ میں انسانی تاریخ کا بدترین ظلم ہو رہا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

غزہ میں انسانی تاریخ کا بدترین ظلم ہو رہا ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی تاریخ کا بدترین ظلم ہو رہا ہے، مجالس عزا میں غزہ کے مسلمانوں کا ذکر کیا جائے۔ ہم شیعہ سنی سب سے بڑے حسینیؑ اور طاقت ہیں۔ دشمن شیعہ اور سنی کو لڑانے کیلئے کوشش کر رہا ہے۔ انتخابات میں ہمیں 25 ہزار سے زائد سنی ووٹ ملا۔ امام حسینؑ سبھی کے امام ہیں۔ اِن خیالات کا اظہار انہوں نے قومی مرکز خواجگان شادمان میں نامور ذاکرین و خطباء کے ساتھ ایام محرم الحرام اور موجودہ ملکی صورتحال پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ بے گناہ نہتے بچوں اور عورتوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل میں جنگ نہیں فلسطینیوں کی نسل کشی ہو رہی ہے۔ امریکہ اور اسرائیل اخلاقی طور پر دنیا میں گر چکے ہیں۔ حسینی جذبے نے امریکہ کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ پاکستان کو غیر مستحکم رکھنے کیلئے امریکہ کوشاں ہے، لیکن غزہ نے شیعہ اور سنی کو متحد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کربلا ہمیں شجاعت دیتی ہے۔ ہمیں دشمنوں سے لڑنا ہے، آپس میں نہیں لڑنا۔ محرم کی مجالس میں شیعہ بھی آئیں گے، سنی بھی آئیں گے۔ محرم الحرام اِن حالات میں آ رہے ہیں، جب امریکہ کو شکست ہو رہی ہے، مگر ہر گھر میں حسینیتؑ کا پیغام پہنچے گا۔ دشمن عزاداری کی مخالفت کرتا ہے لیکن ہر دور میں عزاداری ہوتی رہے گی۔ سینیٹر راجہ ناصر عباس نے کہا کہ دشمن ہماری طاقت سے ڈرتے ہیں۔ ہمیں شہیدوں کے تحفے دیئے لیکن ہم نہیں ڈرے۔ ہم نے عزاداری کی حفاظت کرنی ہے۔ یہ وحدت اور محبت کا فرض ہے۔ حکومتیں ذاکرین پر پابندی لگا کر ہمیں مایوس کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ جلوس محدود کرکے ہمیں پریشانی کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایف آئی آر ز کاٹی جاتی ہیں۔ لیکن عزاداری حسینؑ ہمارا حق، فریضہ ہے۔ عزاداری میں رکاوٹ ڈالنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ نااہل نالائق انتظامیہ محرم سے ایک دن پہلے علما ء و ذاکرین پر پابندیاں لگا دیتی ہے۔ مگر ہم ہم رکاوٹوں کا راستہ روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اِس معاملےکو قومی پلیٹ فارم پر اُٹھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1145036
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش