0
Saturday 29 Jun 2024 17:42

علی امین گنڈاپور سے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

علی امین گنڈاپور سے کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنحسن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عالمی بینک کے تعاون سے جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں عالمی بینک کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، صحت کارڈ کے طرز پر طلبہ کے لیے تعلیم کارڈ کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت مختلف شعبہ جات میں عالمی بینک کے تعاون کا خیر مقدم کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1144609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش