0
Monday 1 Jul 2024 21:38

کے الیکٹرک کو محرم الحرام میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

کے الیکٹرک کو محرم الحرام میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محرم الحرام کے دوران کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی جبکہ واٹر بورڈ کو نکاسی آب اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ عبدالرشید چنا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ علمائے کرام محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کو پُرامن رکھنے کے لیے تجاویز پیش کریں۔

انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس محرم الحرام کے دوران بہترین سیکیورٹی کے انتظامات کرئے جبکہ واٹر بورڈ کو ہدایت جاری کی ہے کہ مجالس کے علاقوں میں نکاسی آب اور پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ صفائی ستھرائی پر بھرپور توجہ دیں، جبکہ کے الیکٹرک کو ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں۔ انہوں نے ٹاؤنز کو بھی مجالس اور جلوسوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1145048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش