0
Wednesday 3 Jul 2024 19:38

پی ایم ڈی سی نے فلسطینی طلبہ کو میڈیکل کی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دیدی

پی ایم ڈی سی نے فلسطینی طلبہ کو  میڈیکل کی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دیدی
اسلام ٹائمز۔ پی ایم ڈی سی نے غزہ کے طلبا کو پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔ کونسل کے فیصلے کے بعد غزہ کے طلبا کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی طبی تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ صدر پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کی درخواست پر پی ایم ڈی سی کونسل نے غزہ کے طلبا کو پاکستان میں طبی تعلیم جاری رکھنے اور مستقبل میں اپنے ملک کی خدمت کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا۔ صدر پی ایم ڈی سی نے مزید کہا کہ کونسل غزہ کے طلبا کی مدد کرنا چاہتی تھی، ان طلبا کو پاکستان میں ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔

صدر پی ایم ڈی سی نے کہا کہ مجموعی طور پر 100 کے قریب طلبا ہوں گے۔ غزہ کے طلبا کی معاونت پاکستان کی انسانی ہمدردی اور معاونت کی عکاسی کرتی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی جانب سے اس حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم بین الاقوامی معیار کی ہے۔ یہ غزہ کے طلبا ڈگری مکمل ہونے پر اپنے ملک اور ہم وطنوں کی  خدمت کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1145502
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش