0
Monday 1 Jul 2024 20:16

لیاقت آباد میں مشتعل شہریوں کا کےالیکٹرک دفتر پر حملہ، بجلی تقسیم کار کمپنی کی مذمت

لیاقت آباد میں مشتعل شہریوں کا کےالیکٹرک دفتر پر حملہ، بجلی تقسیم کار کمپنی کی مذمت
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، مشتعل مظاہرین نے کے الیکٹرک کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔ کے الیکٹرک نے اپنے دفتر پر ہونے والے اس حملے کی مذمت کی ہے۔ لیاقت آباد آئی بی سی کے باہر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔ اس دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک علاقے میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرے۔ تاہم اس دوران مظاہرین نے کےالیکٹرک کے دفتر کے باہر وال چاکنگ بھی کی، اس کے علاوہ مشتعل مظاہرین نے دفتر کے باہر کھڑی کےالیکٹرک کی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات کیے جس کے بعد مظاہرین احتجاج ختم کر کے منتشر ہوگئے۔ دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ لیاقت آباد میں کےالیکٹرک کے دفتر پر حملے اور گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی ایریا اور الکرم اسکوائر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔ حملہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 1145031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش