0
Monday 1 Jul 2024 20:11

کب تک کراچی کو کم وسائل کے ساتھ چلایا جائے گا؟، یونس ڈاگھا

کب تک کراچی کو کم وسائل کے ساتھ چلایا جائے گا؟، یونس ڈاگھا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (پی آر اے سی) یونس ڈاگھا نے استفسار کیا ہے کہ کب تک کراچی کو کم وسائل کے ساتھ چلایا جائے گا؟ ایک بیان میں چیئرمین پی آر اے سی نے کہا کہ سندھ حکومت کے بجٹ کے 3 ہزار ارب روپے میں سے 95 فیصد اخراجات کراچی سے حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے ریونیو ڈپارٹمنٹ یہاں سے آمدنی کماتے ہیں، کراچی کی بندرگاہوں سے شہر کے لیے انفرااسٹرکچر سیس جمع ہوتا ہے۔ یونس ڈاگھا نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے بدلے میں 2 اعشاریہ 5 فیصد اپنے بجٹ کا کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کو دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بتائے کہ کماؤ پوت شہر کو کب تک کم وسائل کے ساتھ چلایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1145029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش