0
Sunday 30 Jun 2024 17:36

کراچی، گھر سے ماں بیٹے کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاشیں برآمد

کراچی، گھر سے ماں بیٹے کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاشیں برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں گھر سے ماں بیٹے کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاشیں ملی ہے اور پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق جوہرآباد تھانے کی حدود میں فیڈرل بی ایریا بلاک 15 رحمانیہ مسجد ندیم سرور گراؤنڈ کے قریب واقع گھر سے ماں بیٹے کی کئی روز پرانی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں، جو کہ پُراسرار طور پر ہلاک ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ماں کی شناخت 60 سالہ زاہدہ زوجہ احمد اور بیٹے کی 32 سالہ طارق ولد احمد کے نام سے کی گئی ہے۔

ایس ایچ او جوہر آباد انسپکٹر شوکت نے بتایا کہ گھر میں ماں بیٹے کی لاشوں کی موجودگی کی اطلاع متوفیان کے رشتہ دار کی جانب سے مددگار 15 پولیس کو دی گئی تھی، جس پر علاقہ تھانہ پولیس کارروائی کیلئے موقع پر پہنچی۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ماں بیٹے کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کی گئی ہیں اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہو سکے گا، تاہم پولیس واقعاتی شواہد کی روشنی میں تفتیش کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1144793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش