0
Sunday 30 Jun 2024 14:33

کراچی کے کے فور، کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی فیز 2 منصوبے کی منظوری

کراچی کے کے فور، کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی فیز 2 منصوبے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی کے لیے ’کے فور‘ اور ’کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی فیز ٹو‘ کے 167 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں سندھ سے وزیر آبپاشی جام خان شورو اور دیگر صوبوں کے وزرا نے شرکت کی۔ جام خان شورو نے بتایا کہ اجلاس میں کراچی کے لیے کے فور، کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی فیز ٹو کے 167 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ ایکنک اجلاس میں کلک پروجیکٹ کا بجٹ 30 ارب سے بڑھا کر 60 ارب روپے کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاق نے سندھ کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کا بجٹ 160 ارب روپے سے بڑھا کر 196 ارب روپےکرنے کی منظوری بھی دی۔
خبر کا کوڈ : 1144780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش