0
Sunday 30 Jun 2024 13:53

غزہ میں حماس سے جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک، 2 زخمی

غزہ میں حماس سے جھڑپوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک، 2 زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی غزہ کی پٹی میں جہادی تنظیم حماس سے لڑائی کے دوران دو اسرائیلی فوجی مارے گئے اور 2 زخمی ہوگئے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق فوج نے بتایا غزہ شہر کے شیجائیہ محلے میں حماس کے خلاف آپریشن کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔ ہلاک فوجیوں کی شناخت اسٹاف سارجنٹ یائر ایویتان اور سارجنٹ فرسٹ کلاس یاکر شموئیل ٹیٹلبام کے نام سے ہوئی جن کا تعلق پیراٹروپرز بریگیڈ اور آرمرڈ بریگیڈ سے تھا۔ شیجائیہ میں ہی حماس کی فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو فوجی شدید زخمی بھی ہوئے۔

یہ فوجی شیجائیہ میں الگ الگ واقعات میں مارے گئے جہاں جمعرات سے اسرائیلی فوج نے حماس کے خلاف نیا آپریشن شروع کیا ہے۔ دونوں فوجیوں کی ہلاکت سے حماس کے خلاف غزہ میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 318 ہو گئی۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے کہا کہ یہ آپریشن 98 ویں ڈویژن کی طرف سے کیا جارہا ہے کیونکہ وہاں حماس کے مجاہدین دوبارہ منظم ہورہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1144770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش